ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں بیوی کی عصمت پر شک ، لگاتار ہراسانی سے تنگ آ کر بیوی نے چھوڑا گھر

کاروار میں بیوی کی عصمت پر شک ، لگاتار ہراسانی سے تنگ آ کر بیوی نے چھوڑا گھر

Sat, 25 Mar 2017 20:12:17    S.O. News Service

کاروار:5مارچ(ایس اؤ نیوز)خود شوہر بیوی کی عصمت پر شک کرتےہوئے لگاتار ہراساں کئے جانے کو برداشت نہ کرتےہوئے اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کے ساتھ گھر سے نکل باہر جانےکا واقعہ جمعہ کو پیش آیا ہے۔ گھر سے باہر نکلی عورت جب دیویکر کامرس کالج کے سامنے والی قومی شاہراہ پر بیٹھ گئی تو کالج  کے عملے نے عورت کو سہار ا دیا ۔  اس کے بعد جن شکتی ویدیکے کے مادھو نایک کے تعاون سے پولس نے عورت اور بچے کو اسپتال میں داخل کیا ہے۔

تعلقہ کے ماجالی دیہات کی سریتا کوبریکر نامی عورت کو اس کا شوہر یکناتھ کوبریکر نے باربار جسمانی اور ذہنی طورپر ہراساں کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ پانچ سال پہلے دونوں کی شادی ہوئی تھی ، ساڑھے تین سال اور ڈیڑھ سال کی عمر کے دو بیٹے ہیں، گوا میں بوٹ کا مزدور یکناتھ اپنی بیوی کی عصمت پر شک کرتے ہوئے باربار ستانا، مارنا اور گالی گلوج کرنے کے متعلق بیوی سریتا نے الزام لگایا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ہاتھ میں کاپور رکھ کر بھگوان کے سامنے قسم بھی لیا ہے، شوہر کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر بیوی سریتا جمعرات کی شام گھر سے نکلی ، لیکن شوہر نے ساڑھے تین سالہ بیٹے کو ساتھ بھیجنے سے انکار کیا تو چھوٹے بیٹے کو لے کر نکل گئی ۔ جمعہ کی صبح دیویکرکالج کے سامنے  بیٹھ کر رونے لگی تو  کالج عملے نے عورت سے بات چیت کرنے کے بعد دونوں کو کھلا پلا کر مادھونایک کے ذریعے اسپتال میں داخل کردیا، پھر پولس کو بھی جانکاری دی گئی۔ مادھو نایک نے کہا کہ میاں بیوی کا جھگڑا گھر کی چار دیواری میں ہی ہونا چاہئے ، لیکن عورت نے ظلم کے برداشت کے باہرہونے کے بعد ہی  گھر سے نکلی ہے ، دونوں کو ایک ساتھ بٹھاکر سمجھا بجھاکر مسئلہ کو حل کرنے کا یقین دھانی کرایا۔


Share: